مصطفی کمال: سیاسی مخالفین سے دشمنی نہیں رکھنا چاہتے

638

پاک سر زمین پا رٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم اپنے سیاسی مخالفوں سے دشمنی نہیں رکھنا چاہتے اور ہم کراچی حیدرآباد سمیت پو رے ملک کے مسائل حل کر نا چا ہتے ہیں ۔

سربراہ پی ایس پی نے یہ بات کراچی میں پریس کا نفرنس کے دوران کہی اور مزید کہا کہ ہماری پارٹی نےڈیڑھ سال میں 40 سال پرانی پارٹی کو پریشان کردیا ہےجبکہ اختلاف رکھنے والوں سےہمیں دشمنی نہیں کرنی ۔

پرویز مشرف سے متعلق سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ پرویز مشرف کی بات پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم دینا چا ہتے ہیں ، ملک میں انصاف نہیں ہے ہم یہاں انصاف کا نظام لا نا چا ہتے ہیں اور جو ہمارے نہیں ہمیں ان کے لیے بھی کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لو گوں کو کنفیوز کر دیا ہے،جو لوگ آج کنفیوز ہیں کل کنورٹ ہوکر ہمارے پاس ہی آئیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ