
خضدار میں اسٹیڈیم میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کےوقت اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلا جارہا تھا۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج اسٹیڈیم میں ریموٹ کنٹرول دھماکا اُس وقت ہوا جب اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلا جارہا تھا،دھماکا موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئےجنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔