
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز ملز کے حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنس پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے معذرت کے بعد اپیل پر سماعت کے لیے بینچ دوبارہ تشکیل کرنے کا معاملہ واپس چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا۔
گذشتہ ہفتے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس کے دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔