اجلاس میں شرکاء 2 دھڑوں میں بٹ گئے

649

جاتی اُمر ارائیونڈ میں نواز شریف کی زیر صدارت میں اجلاس میں شرکاء 2 دھڑوں میں بٹ گئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف اور احسن اقبال نے مفاہمت کی سیاست پر زور دیا جبکہ کچھ شرکاء اداروں سے محاز آرائی کی بات کرتے رہے۔
جاتی امرا میں نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلی شہباز شریف، احسن اقبال،سعد رفیق، رانا ثناء اللہ سمیت اہم رہنماوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مفاہمت کی سیاست یا محاذ آرائی گفتگو کا موضوع بنی رہی جبکہ وزیراعظم خاقان عباسی، شہباز شریف اور احسن اقبال کا موقف تھا کہ مفاہمت کی سیاست ہی بہتر راستہ ہے، محاذ آرائی سے فائدہ نہیں، اُلٹانقصان ہوگا۔
اجلاس کے دوران چند رہنمائوں کا کہناتھاکہ ادارے ان کا میڈیا ٹرائل کررہے ہیں اور ہمیں احتجاج کرکے لوگوں کو بتانا چاہیے کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محاذ آرائی سے دور رہنا چاہئےاور لوگوں کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کرنا چائیےاس بات پر کچھ ارکان خاموش ہوگئےاور صرف اتنا کہا کہ ان کی پالیسی وہی ہوگی جو نواز شریف کی ہوگی۔
اجلا س میں نواز شریف نے سب کا موقف سنا لیکن کوئی فیصلہ نہ دیاتاہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سمیت تمام ارکان عوامی رابطہ مہم پر نکلیں اور الیکشن کی تیاری کریں۔

Jang

مزید خبریں

آپ کی راۓ