
[vsrp vsrp_id=”” class=””]بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ ناکام لیگ ہی رہی ہے اور اب آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ہی موقع ملے گا۔
یہ بات پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے نظریاتی اختلافات ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کو ہرصورت جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور انتخابات بھی وقت پر ہی ہونے چاہئے لیکن پتہ نہیں عمران خان کو قبل ازوقت انتخابات کی کیوں جلدی ہے، شاید وہ ڈرتے ہیں کہ وقت پر الیکشن ہوئے تو وہ ہار جائیں گے۔