
نواز شریف نے تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔
نواز شریف کے وکیل اعظم تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیاہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔
اعظم تارڑ نے اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔
احتساب عدالت نے نوازشریف کی تین ریفرنسوں کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔