اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

571

احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسحاق ڈار کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا،احتساب عدالت نے کیس کی سماعت21 نومبرتک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیب کے تفتیشی افسر کے نہ پہنچنے پرسماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کی تھی، وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔

سماعت کے دوران نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر خود کو عدالتی ٹرائل سے چھپارہے ہیں، وہ بدستور عدالتی مفرور ہیں ، وہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم ہیں۔

نیب نے اسحاق ڈارکے وارنٹ گرفتاری سے متعلق عملدرآمد رپورٹ بھی احتساب عدالت میں جمع کرائی۔ احتساب عدالت نےاسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

مزید خبریں

آپ کی راۓ