مظاہرین لوگوں سے بدتمیزی کر رہے ہیں: انتہائی قدم اٹھا سکتے ہیں

604

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مذہبی جماعت کے مظاہرین لوگوں سے بدتمیزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مظاہرین کے پاس ہتھیار ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کچھ لاشیں اٹھا کر لے جائیں، تاہم حکومت نہیں چاہتی کہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ پھر رونما ہو۔

وزیرداخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صبر کا امتحان نہ لیا جائے، انتہائی قدم اٹھانا پڑا تو اٹھائیں گے، تمام آپشن پر غور کررہے ہیں تاکہ کل تشدد کا الزام نہ لگ سکے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مذہبی جماعت کی جانب سے جاری دھرنے کو آج دسواں دن ہوچکا ہے، جس کے باعث شہریوں کے معمول زندگی معطل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ