ورنہ کو نمائش کی اجازت مل گئی

1018

طویل جدوجہد کے بعد سینسر بورڈ نے معروف ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ ورنہ‘ کو کوئی سین کاٹے بغیر ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی۔

سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز ( سی بی ایف سی) کے چیئرمین مبشر حسن نے ڈان امیجز کے ساتھ بات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ نے ورنہ کو نمائش کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سی بی ایف سی کے پینل کی جانب سے مختلف اعتراضات لگا کر فلم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تاہم اب فلم میں کوئی تبدیلی کیے بغیر اسے ملک بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

مزید خبریں

آپ کی راۓ