آپریشن کو 24 گھنٹے کے لیے مؤخر کیا جائے

683

وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کے شرکاء کے خلاف کارروائی کو 24 گھنٹوں تک مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مذہبی جماعت کے رہنما سے اپیل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر عوام کو تکلیف دینے اور خون ریزی سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا قانونی تقاضہ ہے لیکن کوشش کی جارہی ہے کہ پُرامن طریقے سے معاملات طے پائے جائیں۔

احسن اقبال نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کو 24 گھنٹے کے لیے مؤخر کیا جائے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ