عامر لیاقت حسین کی بول ٹی وی سے طلاق کی خبر

897

 عامر لیاقت حسین نے بول ٹی وی نیٹ ورک سے ایک سال سے بھی کم عرصہ وابستہ رہنے کے بعد اس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

عامر لیاقت حسین بول نیوز پر ’ایسا نہیں چلے گا‘ نامی پروگرام کرتے تھے، جو نہ صرف متنازع رہا، بلکہ اس پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پابندی بھی عائد کی۔

عامر لیاقت حسین نے رواں برس 2017 سے بول نیوز پر یہ پروگرام کرنا شروع کیا تھا، اس سے قبل وہ جیو ٹی وی نیٹ ورک سے وابستہ تھے، وہاں بھی وہ متنازع پروگرامات کی وجہ سے میڈیا میں خبروں میں رہتے تھے

انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’ان کا سفر ختم ہوگیا، لیکن یہ سفر دوستانہ طریقے سے ختم نہیں ہوا، میں اب بول کا حصہ نہیں ہوں، میرا معاوضہ ان پر واجب الادا ہے‘۔

ان کی ٹوئیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے معاوضے کی عدم ادائگی کے باعث بول نیٹ ورک سے علیحدگی اختیار کی، کیوں کہ انہوں نے صرف واجب الادا معاوضے کا ہی ذکر کیا۔

اپنے پروگرامات اور بیانات میں بول ٹی وی نیٹ ورک کی تعریفیں کرنے والے عامر لیاقت حسین نے ادارے سے علیحدگی کی دیگر وجوہات فوری طور پر بیان نہیں کی، تاہم انہوں نے اس سفر کے خاتمے کو دوستانہ قرار نہیں دیا.

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند دن میں عامر لیاقت حسین ممکنہ طور پر بول نیٹ ورک سے علیحدگی کی دیگر وجوہات بھی بیان کریں گے.

دوسری جانب بول نیٹ ورک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ عامر لیاقت حسین نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بول سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔

—اسکرین شاٹ

مزید خبریں

آپ کی راۓ