
گوادر میں پانی کی قلت کا معاملہ ایک مرتبہ پھر سنگین ہونے کے خلاف گوادر اور کراچی میں احتجاج کیا گیا۔
گوادر میں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جبکہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس وقت گوادر شہر اور ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں میں پانی کا تمام تر انحصار بارش پر ہے۔