سپریم کورٹ: فیض آباد دھرنے کا نوٹس

725

فیض آباد دھرنےکے معاملہ کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا،عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اوراٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے عوام کے بنیادی حقوق کےلیے کیا اقدامات کیے؟

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا آ ج سولہویں روز بھی جاری ہے۔ جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،حکومت اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کے لیے ایک اورکمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت سے مذاکرات، عدالتی ہدایات بھی دھرنا ختم کرانے سے قاصر ہیں۔گزشتہ روز مذاکرات کے دو راؤنڈ زکار گر ثابت نہ ہوئے اور صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ