عمران خان کی عائشہ گکالئی کے خلاف درخواست

659

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی معطلی کی درخواست کر رد کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے امید وار شیخ رشید کو ووٹ دینے نہیں آئیں اس لیے انھیں معطل کردیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو رواں سال اگست میں کی گئی پریس کانفرنس کے حوالے سے وضاحت دینے کی مہلت دی تھی جہاں انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر ذاتی نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تفصیلی فیصلے میں واضح کیا تھا کہ عائشہ گلالئی کو وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا تھا اور درخواست گزار عائشہ گلالئی کے استعفے کو ثابت کرنے میں بھی ناکام ہوا۔

مزید پڑھیں:

مزید خبریں

آپ کی راۓ