مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف زخمی

590

شیخوپورہ میں مظاہرین کے تشدد سے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف اور ان کے سیکیورٹی انچارج سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد دھرنے پر ہونے والے آپریشن کے خلاف صبح 11 بجے سے بتی چوک پر دھرنا جاری تھا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی جبکہ تمام دکانیں بھی بند کر دی گئی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف مظاہرین سے مذاکرات کے لیے شیخوپورہ کے بتی چوک پہنچے، تو مشتعل افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس سے وہ اور ان کے سیکیورٹی انچارج میاں منظور جبکہ مسلم لیگ کے ایک کونسلر زخمی ہوگئے۔

میاں جاوید لطیف کے گارڈز کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جبکہ مظاہرین پر قابو پانے کے لیے مزید نفری بھی طلب کی گئی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ