
جہانگیر ترین نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتداء سے ہی مس ہینڈل کیا۔ وزیرداخلہ کی ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج طلب کرنا پڑی۔
اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ احسن اقبال معاملے کے حل کی بجائے بطور وزیرداخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے۔ ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آواز خاموش اور سماجی میڈیا پر پابندی عائدکی گئی۔ حکومت اپنا غیرجمہوری فیصلہ فوری واپس لے۔