واپسی کی آس لگا لی

792

کرکٹر کامران اکمل قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں، وہ اس ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد کامران اکمل نے ایک بار پھر انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کی آس لگا لی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 150رنز کی اننگز کھیلنے کیساتھ سلمان بٹ کے ہمراہ اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے کامران اکمل ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہناتھا کہ میں وہی کررہا ہوں جو ایک کھلاڑی کو کرنا چاہیے،دونوں فارمیٹس میں رنز بنائے ہیں، قائد اعظم ٹرافی کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی کارکردگی دکھائی، انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنے کھیل پر توجہ دے رہا ہوں، باقی کام بورڈ اور سلیکٹرز کا ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ ہر کرکٹر ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اسی توقع کیساتھ دکھاتا ہے کہ قومی ٹیم میں جگہ بناسکے، تسلسل کیساتھ رنزاور ریکارڈز بنارہا ہوں، یہی کرسکتا ہوں،امید ہے کہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ