سیاسی جماعتوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی

645

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کوسب جماعتوں نے مل کر پاس کیاتھا، سیاسی جماعتوں کاحق تھاکہ وہ زاہدحامد کی پشت پرکھڑی ہوتیں ،دھرنے سے سیاسی جماعتوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ دھرنے نے ہمارے لئے بہت سے سوالوں کوجنم دیا ہے،لوگوں کو مشتعل کرکے گھروں پر حملے کئے گئے،جن کے گھروں پرحملہ کیا گیا وہ بھی مسلمان ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نارووال میں میرے گھر پر بھی حملہ کیا گیا اور اس مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے مقامی صدرکررہے تھے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ