وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف سعودی عرب کے دورے پر روانہ

688

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئےہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا انہوں نے دارلحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی ۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ