’’ احتساب سب کا‘‘

593

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےکہاکہ اسلام آباد میں حکومت نے معاملات خود بگاڑ ے، جس کا حتمی نتیجہ آپریشن کی صورت میں ظاہر ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی حکومت کا آخری وقت قریب آتا ہے، تووہ لاٹھی گولی اور تشدد کا راستہ اپناتی ہے،حکومت نے اپنے ایک وزیر کی خاطر پوری قوم کو دوہفتوں سے اعصابی تناؤ میں مبتلا کئے رکھا،حکومت تمام گرفتار شدہ مظاہرین کو فی الفور رہا کرے ۔تفصیلات کےمطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناتھاکہ ملک بھر میں احتجاج اور عوام کے مطالبے پر بھی راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ سامنے نہیں لائی ،اس سے بڑی ان کی نااہلی کیا ہو سکتی ہے ؟۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ’’ احتساب سب کا‘‘ کے نام سے تحریک شروع کررکھی ہے اور سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی ہے ، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پانامہ سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے، ان کی جماعت کرپشن اور سیاست کو الگ کرنا چاہتی ہے ، حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ وزیر اعظم اور وزراءکوئی کاروبار نہ کریں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ