
پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی حفاظت سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور کے بس اسٹیشنز اور بسیں خواتین کے لیے بہتر نہیں ہیں، جہاں انہیں ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہونا ایک معمول ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عوامی بسوں میں خواتین کو گھورنا، ان کا پیچھا کرنا، نازیبا اشارے کرنا، سیٹیاں بجانا، آوازیں کسنا اور ہاتھ لگانے کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کو عورت پبلکیشن اینڈ انفارمیشن سروس فاؤنڈیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔