آئی فون نے فراڈ کرنے اعتراف کر لیا

923

آئی فون نے بھی صارفین کے ساتھ کرپشن کی ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے آئی فون کی ایسی کو تنقدی کا نشانہ بنایا ہے۔

آئی فون کمپنی نے کونسی کرپشن کی تھی جانئے اس خبر میں:

گزشتہ ماہ دسمبر کے آخر میں امریکی کمپنی ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پرانے آئی فون کو جان بوجھ کر سست کرتی ہے۔

ایپل نے اعتراف کیا تھا کہ کمپنی نے 2016 میں ایک سافٹ ویئر فیچر متعارف کرایا تھا جو کہ پرانے آئی فونز کو سست کردیتا ہے، جس کی وجہ لیتھم اون بیٹری کی عمر بڑھنے سے ڈیوائس کو پیش آنے والے مسائل سے بچانا ہے۔

تاہم بعد ازاں ایپل نے صارفین سے آئی فون کو سست کرنے پر معزرت بھی کی تھی، لیکن دنیا بھر سے لوگوں نے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایپل نے معزرت کے ساتھ ہی کہا تھا کہ پرانے آئی فون صارفین موبائلز کی بیٹریاں تبدیل کریں تو موبائلز کی رفتار تیز ہوجائے گی، ساتھ ہی کمپنی نے بیٹریوں پر خصوصی رعایت کا اعلان بھی کیا تھا

مزید خبریں

آپ کی راۓ