ایران نے معافی مانگ لی

704

ایران نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ ایران میں گرنے والے یوکرین کا مسافر طیارہ میزائل کا نشانہ بن کر تباہہوا، ایران کی فوج نے غلطی سے یوکرین کے مسافر طیارے کو نشانہ بنایا۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے مسافر طیارے کے حادثے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے۔

ایران میں یوکرین کا طیارہ گرنے سے 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے، طیارے میں 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا، جس میں کینیڈا، ایران، سوئیڈ اور یوکرین کے شہری سوار تھے، طیارے میں 82 ایرانی اور 63 کینیڈین شہری سوار تھے۔

(جنگ )

مزید خبریں

آپ کی راۓ