
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ وائرس ہوا سے نہیں پھیلتا، اگر متاثرہ شخص کھانسے گا یا چھینکے گا تب ہی اس وائرس کے دوسروں میں منتقل ہونے کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وائرس صرف منہ اور ناک کے ذریعے ہی انسانی جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔
صدر مملکت نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ روزانہ اپنے ہاتھوں کو زیادہ سے زیادہ دھوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق پریشان ہونے کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔