آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پہلے مرحلے میں اسے جانوروں پر آزمایا جائے گا۔
آسٹریلوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائریس ویکسین تیار کرلی ہے لیکن اس کی طبی آزمائش میں چند مہینے درکار ہیں جس کے بعد یہ رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوسکے گی۔
ایس اسپائک نامی ویکسین کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے تین سائنسدانوں نے تیار کی ہے، آزمائشی مرحلے میں چوہوں پر آزمایا جارہا ہے، اگلے مرحلے میں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔