ملک میں فوج طلب

429

حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فوج طلب کر لی ہے۔

وزرات داخلہ کی جانب سے سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 

مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکومتوں کی جانب فوج طلب کرنے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 اور سی آر پی سی 1898 کے سیکشن 131 اے کے تحت فوج کو ملک میں تعینات کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ