
کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 3100 قیدیوں کی سزا 90 روز کیلئے معطل کردی 18ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے جبکہ روزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روزسے صوبہ میں کورونا وائرس کے82مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ہیں اورخاص طورپر دیہاڑی دار طبقہ اورمزدور بھائی اس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔