شاہد آفریدی پرعزم

711

سابق ٹیسٹ کپتان اور مشہور کرکٹر شاہدخان آفریدی نے آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا فی الحال اگلے سال بھی اپنی کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ وہ پی ایس ایل فائیو کی فاتح ٹیم کا اعلان کردیتی۔ پلے آف اور سیمی فائنل کو بعد میں کرانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آئی ان سے کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے پہلی بار پی ایس ایل میچوں کو بھی ملک میں کرایا تھا۔ لیکن اس سال تماشائیوں نے جس طرح جوش وخروش دکھایا وہ قابل تعریف ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ