پاک فوج کے سپہ سالار کی افغان سفیرسے ملاقات

790

پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی ہے۔

 آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر عمر زخیل وال سے افغانستان میں حالیہ دھماکوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس بھی کیاگیا۔

گزشتہ روز افغان شہر ہرات کی مسجد کے باہر خود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔

آج بھی افغانستان کے شہر قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملہ کیا گیا ، جس میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ