
میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے اتنے سیدھے نہیں کہ استعفے دے کر حکومت کو ریلیف دیں۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں استعفوں سےحکومت کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سینیٹ الیکشن میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم کے قائدین پر چوری ثابت کریں پھر پیسوں کا مطالبہ کریں، عمران خان کسی ایک پر چوری کا الزام ثابت نہیں کرسکے۔