خانیوال کےفیض اللہ نے پیدل عمرہ کر لیا

223

خانیوال کا رہائشی پیدل سفر کرکے عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سےکوئٹہ پہنچ گیا۔

فیض اللّٰہ نامی خانیوال کا رہائشی ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور ایران سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچا ہے۔

فیض اللّٰہ11 ماہ 22 دن قبل عمرے کی ادائیگی کے لیےخانیوال کے علاقے کبیروالا سے روانہ ہوا تھا۔

اس نے خانیوال سے ایران تک پیدل سفر کیا اور پھر ایران سے بذریعہ بحری جہاز شارجہ پہنچا۔

اس کے بعد شارجہ، دبئی اور ابوظہبی کے راستے پیدل سفر کرکے سعودی عرب پہنچا تھا۔

فیض اللّٰہ کا اس سفر کے بارے میں کہنا ہے کہ دل میں خواہش تھی کہ پیدل سفر کرکے عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچوں۔

اس نے بتایا کہ پیدل سفر کے دوران پاکستانی سفارتخانوں نے بہت تعاون کیا اور اب انشاء اللّٰہ آئندہ 20 روز میں پیدل سفر کرکے واپس کبیروالا پہنچ جاؤں گا۔

مزید خبریں

محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گےجہاں وہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤ...

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران...

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایک شخص قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن گیا ہےاور سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، کسی ...

آپ کی راۓ