
جہانگیر ترین نااہلی کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بظاہر لگتا ہے آف شور کمپنی کےبینفیشل مالک جہانگیرترین ہیں،سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کی۔سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔