
پاکستان میں گائے، بکرے، مرغی اور مچھلی کا گوشت تو عام استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس میں اب ایک نیا اضافہ ہونے والا ہے اور وہ اضافہ ہے شتر مرغ کا گوشت۔ اس پرندے کو گوشت کے حصول کے لیے پالنے کا کام دنیا کے سو سے زیادہ ممالک میں ہو رہا ہے اور اس کا شمار ایک منافع بخش کاروبار میں ہوتا ہے۔