
وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کہاہےکہ عوام کے حقوق دلانے کے لیے وزارت عظمیٰ کی قربانی بھی دینا پڑی تو دیں گے، نواز شریف سے زیادہ کوئی کشمیریوں کا ہمدرد نہیں، میرا وزیر اعظم آج بھی نواز شریف ہے۔
مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد کے علاقے جھینگ میں ہائیڈرو پاور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر میں عدالتیں حکم امتناع جاری کر کے سوجاتی ہیں، جس سےترقی کاعمل متاثر ہو تا ہے، عدالتیں حکومتی رٹ کو چیلنج نہ کریں۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...