
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں پانچ علیحدگی پسند شہید جبکہ بھارتی فضائیہ کے ایک کمانڈو ہلاک اور دوسرا فوجی زخمی ہوگیا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقے ہاجن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا گیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ ‘کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، اس دوران انڈین ائرفورس کا ایک سپاہی مارا بھی گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا’۔
ایک روز قبل ہی سری نگر کے مضافات میں مقابلے کے دوران ایک کشمیری اور پولیس افسر کو بھی مارا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ضلع باندی پور کے علاقے ہاجن میں پیش آیا جہاں 6 کشمیریوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے مغیث احمد میر کی نماز جنازہ میں رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور بزرگوں نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...