
مریم نواز نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی سازشیں کرنے والوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کا دورہ کیا جہاں پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ‘متحد ہے اور اسی طرح متحد رہے گی’۔
انھوں نے کہا کہ ‘ہماری جماعت عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اللہ کے فضل سے ہم 2018 کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے’۔
این اے 120 پہنچنے پر کارکنوں نے مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جہاں پر انھوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
مریم نواز نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور اب لوگ نہیں ڈرتے اس لیے مسلم لیگ (ن) کو توڑنے والے ناکام ہوجائیں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...