کتے پالنے والوں کی زندگیاں لمبی ۔۔کیوں اور کیسے؟

503

کتوں اور انسانوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، تاہم دنیا کے کروڑوں لوگ کتوں کو بڑے شوق سے نہ صرف پالتے ہیں، بلکہ ان کی پرتعیش زندگی اور اچھی صحت کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کتوں کا انسان کے صحت مند رہنے یہاں تک کہ انسان کی موت سے بھی گہرا تعلق ہے۔

جی ہاں، یورپی ملک سویڈن میں ہونے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد کتوں کو پالتے ہیں، وہ ان افراد کے مقابلے زیادہ لمبی اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں جو جانوروں کو نہیں پالتے۔

ماہرین نے کتے پالنے والے افراد کا عام افراد کی صحت اور زندگی کے دورانیے سے موازنہ کیا، ماہرین نے دونوں گروپوں کے افراد کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔

نتائج سے پتہ چلا کہ جو افراد کتوں کو پالتے ہیں، وہ عام لوگوں کے مقابلے زیادہ سرگرم یا متحرک رہتے ہیں، جس وجہ سے ان میں بیماریوں کے پیدا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کتوں کو پالنے والے افراد متحرک رہنے کی وجہ سے دل کی بیماریوں میں بھی کم مبتلا پیدا ہوتے ہیں، جب کہ وہ عام افراد کے مقابلے زیادہ لمبی زندگی بھی جیتے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ