
ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی عدالتی فیصلہ عوام سے تعلق نہیں توڑ سکتا۔
ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے، جو پاکستان میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا۔
نوز شریف نے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام نواز شریف کے جگری دوست ہیں،انھوں نے کہا کہ 2013میں ایبٹ آباد آکر میں نے کچھ وعدے کیے تھے، اس وقت تک اس ملک میں کچھ نہیں تھا بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، جبکہ آج لوڈشیڈنگ خدا حافظ کہہ رہی ہے، دہشت گردی ختم ہونے کو آچکی ہے۔
نوازشریف کے خطاب کے موقع گراؤنڈ ن لیگ کے کارکنان سے بھر ہوا تھا جب کہ کارکنان کی بڑی تعداد گراؤنڈ کے باہر بھی موجود تھی ۔