
مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ معزول وزیراعظم نواز شریف اگر پاناما پیپرز میں اپنے خاندان کا نام سامنے آنے کے بعدازخود مستعفی ہوجاتے تو انہیں اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا، اب ان کا پھر سے اقتدار میں آنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔
کراچی ریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جن سربراہوں کا نام پانامہ پیپرز میں آیا وہ از خود اقتدار چھوڑ کر چلے گئے لیکن میاں صاحب نے ایسا نہیں کیاجسکے باعث انہیں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔