
جمعیت علمائےاسلام (س )کےسربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی (س )کا انتخابی اتحاد ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ انتخابی اتحاد کی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔
مولانا سمیع الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتحاد سے2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم ایم اے بظاہر فضل الرحمان اور سراج الحق کا دو جماعتی اتحاد ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...