
سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو طالبان خان قرار دے دیا ہے ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام کے مولانا سمیع الحق کے درمیان سیاسی اتحاد پررد عمل دیتے بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان کو طالبان خان قرار دیا ہے۔
بختاور بھٹو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2018ء کے الیکشن میں طالبان کے خلاف ووٹ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا تعلیمی بجٹ تک مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو دے دیا، ان کے اس روپ سے مغرب اور سپانسرز لاعلم ہیں، قوم 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...