
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دیتے ہوئے بہت جلد کم جونگ ان کے جوہری ہتھیاروں کو بلیک لسٹ قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا، کئی برس قبل ہونا چاہیے تھا’۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا پہلے ہی امریکا اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی زد میں ہے اس لیے دہشت گردی کے معان کا درجہ دینے سے اس کی معاشی صورت حال پر فوری کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
دوسری جانب امریکی حکام کا خیال ہے کہ سابق صدر جارج بش کی جانب سے 2008 میں پابندی ہٹائے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر پابندی سے پیانگ یانگ پر دباؤ بڑھے گا اور دیگر ریاستیں جنھوں نے مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی ہے وہ بھی لگادیں گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘شمالی کوریا نے دنیا کو جوہری تباہی کی دھمکیوں سمیت دوسروں کی سرزمین پر سیاسی قتل کر کے مسلسل عالمی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے’۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کم جونگ ان کے سیاسی حریف بھائی کو قتل کیا گیا تھا جس کا الزام پنانگ یانگ پر لگایا گیا تھا۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...