عدلیہ کا دُہر امعیار سامنے آرہا ہے

939

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا دُہر امعیار سامنے آرہا ہے، ان کے فیصلے نہ جانے کب آنے ہیں؟ ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سسیلین مافیا اور گاڈفادر جیسے الفاظ عدالتی فیصلوں میں لکھے گئے،ہمارےلیےکچھ اورمعیارہےاوران کےلیےکچھ اور، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ دیکھیں ہم کیسے کیسے دور سےگزررہے ہیں، دھرنوں کا سلسلہ 2014سے جاری ہے، میں خاص طور پر پی ٹی آئی کی بات کررہا ہوں، حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ