اسی زبانوں میں گانے کی مہارت

767

بھارتی نژاد متحدہ عرب امارات کی ایک 12 سالہ بچی ایسی بھی ہے، جو 2 درجن اور 4 درجن نہیں بلکہ پوری 80 زبانوں میں گانے کی مہارت رکھتی ہیں، تاہم اب وہ مزید پانچ زبانوں میں گانا گانے کی تربیت لے رہی ہیں، کیوں کہ وہ 85 زبانوں میں گانا گاکر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانا چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد متحدہ عرب امارات کی 12 سالہ بچی 80 زبانوں میں گانے کی مہارت رکھتی ہیں، جس وجہ سے ان کے گانوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں، ریاست کیرالہ کی 12 سالہ سچیتا ستیش ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے لیکن آج کل وہ اپنے والدین کے ہمراہ ، متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر ہے، وہ سروں اور تال کے ساتھ دنیا کی 80 مختلف زبانوں میں گانا گا سکتی ہے، ابتدا میں وہ صرف انگریزی میں گانا گاتی تھیں، پھر جاپانی زبان میں گانا گانے پر انہیں بہت زیادہ سراہا گیا، تو انہوں نے دیگر زبانوں میں بھی گانا گانے کا سوچا، اب وہ رواں برس 25 دسمبر کو ایک کنسرٹ میں 85 زبانوں میں گانے گا کر اپنی مہارت کا ثبوت دینے کی تیاریاں کررہی ہیں

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ