امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جیمز میٹس

661

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس جیمز میٹس 3دسمبر کو پاکستان آئینگےایک روزہ دورے پرآئندہ ماہ کے شروع میں پاکستان آئیں گے ۔
وفاقی وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس3دسمبر کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے ۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر امریکی وفد سے ملاقات کی تھی جس میں امریکی حکام کو دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں خواجہ آصف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہسعودی عرب میں 2اہم اجلاس ہوں گے ،جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیردفاع خرم دستگیر سعودی عرب جائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ہونے والے ان اجلاسوں میں اہم حکومتی شخصیات شریک ہوں گی ،اس موقع پر اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی عرب دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ