مردوں نے خواتین روبوٹس سے شادی کرنے کاسلسلہ بھی شروع کردیا

638

چین۔۔۔ شنگھائی: ویسے تو خاتون روبوٹس چین اور جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف کارنامے سر انجام دے رہی ہیں، چین میں تو اب مردوں نے خواتین روبوٹس سے شادی کرنے کاسلسلہ بھی شروع کردیا ہے،تاہم اب پہلی بار چین کے دارالحکومت شنگھائی میں ایک ایسی گائیڈ روبوٹ متعارف کرائی گئی ہے جو ہو بہو کسی خاتون ماڈل کی طرح دکھتی ہے اور مزے مزے کی باتیں بھی کرتی ہے، گائیڈ روبوٹ نہ صرف باتوں کو ذہن نشین کرتی ہے بلکہ معلومات بھی فراہم کرتی ہے یعنی جنگ ہونگ آپ کی گائیڈ ہو سکتی ہے جو آپ کو اچھی کمپنی بھی فراہم کرسکتی ہے، اس خاتون روبوٹ گائیڈ کی ویڈیو ز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں اس کے چرچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چینی انتظامیہ نے پہلی بار جنگ ہونگ نامی خاتون روبوٹ کو گائیڈ کے طور پر مقرر کردیا، یہ خاتون روبوٹ نہ صرف سیاحوں کو معلومات فراہم کرتی ہے، بلکہ کسی کے ساتھ بھی ایک ساتھی کے طور پر گفتگو بھی کر سکتی ہے، ہوبہو کسی لڑکی کی شکل و صورت سے مشابہہ جدید روبوٹ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،خاتون روبوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اس کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ