اسپین میں پارک کو ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کردیا

775

میڈرڈ: یورپی ملک اسپین کی انتظامیہ نے ایک پارک کو دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کے حوالے سے کام کرنے والی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی کے نام سے منسوب کردیا، اسپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، پارک کو گزشتہ روز عوام کے لیے کھول دیا گیا، علاقے کے میئر اینٹونیو کیولاس نے پارک کی تقریب افتتاح میں شرکت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت مناسب جگہ ہے، جہاں بچوں کو کھیل کود اور تفریح کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کے شمال مغربی علاقے کیوبیلوس ڈیل سل کے ایک پارک کو نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کردیا گیا، اسپین کی مقامی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا، جب اسکول کے 12 سالہ طلبہ نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ایک سرگرمی میں حصہ لیا،سرگرمی کے دوران بچوں نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں کسی خاتون کے نام پر کوئی سڑک مخصوص نہیں، جس کے بعد اسکول نے سٹی کونسل کو اس حوالے سے لکھا اور مطالبہ کیا کہ کسی خاتون کے نام پر کوئی جگہ منسوب کی جائے,ونسل نے بچوں کو ایک مخصوص جگہ دی اور ان سے پوچھا کہ وہ کس کے نام پر اسے منسوب کرنا چاہیں گے، جس پر انہوں نے پارک کو ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ