
افریقی ملک گھانا کے قریب ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع سلطنت ’گبی‘ کا بادشاہ ’ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا‘ بھی ہے، جو ہے تو بادشاہ لیکن بیچارا پنا پیٹ پالنے کے لیے افریقا سے دور یورپی ملک جرمنی میں موٹر مکینک کا کام کرتا ہے، اور انہوں نے وہاں اپنی گیراج کھول رکھی ہے، لیکن وہ ساتھ ہی اپنی سلطنت کے لیے بھی فکرمند رہتے ہیں، اس لیے وہ سالانہ سات مرتبہ اپنے ملک کا دورہ کرنے جاتے ہیں۔تفصیالات کے مطابق افریقی ملک گھانا کے قریب ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع دنیا کی منفرد سلطنت گبی کا بادشاہ ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا دنیا کا ایسا بادشاہ ہے جو اپنا پیٹ پالنے کے لیے اپنی سلطنت سے دور جرمنی میں موٹر بائیک مکینک کے طور پر کام کرتا ہے، لیکن اس منفرد بادشاہ کی ایک خوبی ایسی ہے جو دنیا کے اور کسی بادشاہ میں نہیں کیوں کہ انہوں نے نے خود کو اپنی قوم کے لئے وقف کردیا ہے وہ کام کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک سے اپنے ملک کے لئے چندہ اکٹھاکرکے فلاحی کام کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے ملک میں بے تحاشا سکول، ہسپتالوں کا قیام اور دیگر کام یورپ سے جمع کئے گئے چندے سے کئے ہیں ،کنگ نے ایک جرمن نژاد خاتون سے شادی کررکھی ہے جو اکثر اپنے دو بچوں کے ہمراہ افریقی سلطنت کا دروہ کرتی رہتی ہیں
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...