
ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو تمباکو نوشی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ نکوٹین کی طلب کو پورا کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق ایک ماہ تک مچھلی کے تیل کے کیسپول استعمال کرنے سے تمباکو نوشی کی شرح میں 11 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں3 ماہ تک مچھلی کے تیل سے بنے کیپسول پابندی سے استعمال کرنے سے دماغی امراض میں بھی کمی لانا ممکن ہے