کافی حیرت انگیز فوائد

687
Processed with VSCO with a9 preset

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کافی پینا صحت کے لیے فائدہ مند ہے، ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے سے طبی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں، ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے افراد کی نسبت جو کافی نہیں پیتے، وہ افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، کافی استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ جگر کی بیماری اور سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں دیکھا گیا۔

سائنس جرنل میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یومیہ تین سے چار بار کافی پینا صحت کے لیے فائدہ مند ہے، یونیورسٹی آف ساوتھ ایمپٹن کے محققین نے کافی کے انسان جسم پر پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا، جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں، رپورٹ کے مطابق تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ کافی پینے والوں میں جگر کی بیمایوں اور کچھ قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ دماغ کی رگ پھٹنے سے موت کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے لیکن محققین یہ ثابت نہیں کرسکے کہ ایسا کافی کی ہی وجہ سے ہوتا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ